گرانڈکرکٹ ٹورنامنٹ ونی
![]() |
| فرسٹ پرائز ٹیم توراڈی انعام ایک لاکھ روپے اور ٹرافی |
![]() |
| سیکنڈ پرائز ٹیم مہاڈ پچاس ہزار روپے اور ٹرافی |
مزمل سرکھوت
ضلع رائے گڑھ کے تعلقہ مانگاؤں کے گاؤں ونی میں ۲۲ تا ۲۶ فروری ۲۰۲۱ء کوٹینس بال ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا تھا۔ ینگ اسٹار اسپورٹس ایسو سی ایشن ونی، وائی ایم سی سی ونی اور ونی گاؤں کے تمام لوگوں کی مشترکہ کوششوں سے ایک لاکھ روپے کے اول اور پچاس ہزار کے دوم انعام کے اس بڑے ٹورنامنٹ کوونی کے کرکٹ گراؤنڈ میں شاندار طریقے سے انجام دیا گیا۔اس ٹورنامنٹ میں کل ۲۸ ٹیموں نے حصہ لیا ۔ گاؤں ٹو گاؤں اور اوپن لاٹس کے تحت مقابلے ہوئے ۔پانچ دنوں تک جاری رہنے والے اس شاندار ٹورنامنٹ میں لوگوں کی دلچسپی آخر تک بنی رہی۔ہر میچ کے دوران دو بار ڈرنگس کا انتظام کیا گیا تھا۔مکمل پروفیشنلزم کے ساتھ اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کیا گیا۔امپائر کے فیصلوں میں شفافیت ہو اس کے لیے غیر جانب دار امپائروں کو متعین کیا گیا تھا ، فیصلے میں کسی بھی قسم کے شکوک کو دور کرنے کے لیے تھرڈ امپائر اور ویڈیو ریکارڈنگ کا انتظام کیا گیا تھا۔اول اور دوم انعامات کے علاوہ ہر میچ میں مین آف دی میچ ، سیریز کے اختتام پر مین آف دی سیریز، بہترین فیلڈر، بہترین گیند باز، بہترین بلے باز نیز سیمی فائنل میں ہارنے والی دو ٹیموں کے لیے تیسرا اور چوتھا انعام بھی دیا گیا ۔ توراڈی ایک لاکھ کے پہلے انعام کی حقدار ٹیم ٹھہری، جس نے فائنل مقابلے میں مہاڈ جیسی مضبوط ٹیم کو شکست دی۔میزبان ٹیم ونی اس بڑے مقابلے میں چوتھے پائیدان پر رہی، ٹیم کے نومنتخب کپتان ثاقب سرکھوت نے چوتھے انعام کی ٹرافی حاصل کی ۔ تیسرا انعام مانجرونہ سہارا کی ٹیم نے حاصل کیا۔مانجرونہ کے فیصل سنگے کو ٹورنامنٹ کے بہترین بالر کی ٹرافی دی گئی، فائنل میں مین آف دی میچ توراڈی کے فردین نے حاصل کیا۔فردین نے سب سے دور چھکا مارنے کا انعام بھی حاصل کیا۔توراڈی کے کھلاڑی ابھیشیک آہنگے نے بیسٹ فیلڈر آف دی ٹورنامنٹ اور بیسٹ کیچ آف دی ٹورنامنٹ کی ٹرافیاں اپنے نام کرلیں۔مہاڈ کے یوگیش پینکر بیسٹ بیٹس مین کے خطاب سے سرفراز کیے گئے۔مین آف دی سیریزتوراڈی کے کھلاڑی آشیش قرار دیے گئے۔فائنل مقابلے میں مہاڈ کی ٹیم نے پہلے بلے بازی کرتے ہوئے مقررہ چھے اووروں میں ۵۰ رن بنائے جسے توراڈی کی ٹیم نے تین اووروں میں ہی پار کر لیا۔اس میچ میں فردین نے صرف ۱۳ گیندوں میں ناٹ آؤٹ ۴۳ رن بنائے، انھیں مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔انعامات کی تقسیم گاؤں کے معتبر لوگوں کی موجودگی اور نمایاں لوگوں کے دست مبارک سے انجام پائی۔
![]()
![]() | ||||
| وائی ایم سی سی ونی کے کپتان ثاقب سرکھوت ٹرافی کے ساتھ , |
![]() |
| بیسٹ بالر آف دی ٹورنامنٹ فیصل سنگے ٹیم مانجرونہ سہارا |
![]() |
| لانگیسٹ سکس آف دی ٹورنامنٹ اور فائنل میچ میں مین آف دی میچ فردین توراڈی |
![]() |
| ابھیشیک آہنگے توراڈی , بیسٹ فیلڈر آف دی ٹورنامنٹ |













کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں