اسکول میں عمدہ تربیت کا ایک دن ضروری۔فیروزہ تسبیح بنت لالا میاں - Aks-e-Kokan

Home Top Ad

Post Top Ad

ہفتہ، 30 جنوری، 2021

اسکول میں عمدہ تربیت کا ایک دن ضروری۔فیروزہ تسبیح بنت لالا میاں


فیروزہ تسبیح بنت لالا میاں

موجودہ حالات کے پیش نظر جہاں بچے اپنے سے بڑوں کی خصوصا اپنے والدین کی عزت نہیں کرتے، ضروری ہے کہ مہینے میں صرف ایک بار بچوں کے اسکولس میں ایک  ایسا دن طے کیا جائے کہ جس دن بچوں کو یہ کہا جائے کہ پورے مہینے جو بھی  آپ نے اپنے والدین کے ساتھ بے ادبی، زبان درازی کی ہے یا  بد تمیزی کا مظاہرہ کیا ہے اسے یاد کر کہ اپنے والدین سے معافی مانگی جائے تا کہ اگلی بار کوئی بھی بچہ اس خوف سے اور اس احساس ندامت سے اپنے والدین سے بے ادبی اور نا فرمانی کرنے سے ہچکچائے گا کہ میں واقعی میں غلط ہوتا ہوں اسی لئے تو مجھے معافی مانگنی پڑتی ہے۔ بھلا غلطی کرتے جاو اور معافی مانگتے جاو اس سے تو بہتر یہ ہے کہ غلطی ہی نا کرو ۔اس طرح بچوں میں اپنے والدین کے تئے ادب اور لحاظ بڑھ جائے گا۔اور وہ تاحیات اپنے والدین کی عزت کریں گے اور مستقبل کے ایک فرمانبردار بچے کہلائیں گے ۔

چونکہ ہمارے یہاں مخلوط اسکول کا چلن ہے اور  ہر مذہب کے بچے ایک ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہیں اس لئے مہینے میں ایک بار والدین سے اپنی غلطیوں کی معافی مانگنا سبھی مذہب کے بچوں کے لئے بلا شبہ ایک عمدہ تربیت ہو گی۔

۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad