القلم انگلش اسکول سائن ممبئی میں یوم جشن جمہوریہ - Aks-e-Kokan

Home Top Ad

Post Top Ad

ہفتہ، 30 جنوری، 2021

القلم انگلش اسکول سائن ممبئی میں یوم جشن جمہوریہ

 26 جنوری - 2021 کو اسکول آڈیٹوریم میں پرنسپل شکیلہ مرزا اور   نائب ڈائریکٹر محمود منظر صاحب کی رہنمائی میں ایک مختصر پروگرام پیش کیا گیا . جس میں سب سے پہلے نائب ڈائریکٹر کے ذریعہ پرچم کشائی کی گئی  اس کے بعد بچوں نے عقیدت و محبت کے ساتھ قومی ترانہ گایا پھر باضابطہ پروگرام کا آغاز ہوا جس میں نظامت کی ذمہ داری بشری مس نے ادا کی، بحیثیت مہمان خصوصی مولانا ظہیر الدین سنابلی (امام وخطیب مسجد اہل حدیث مومن پورہ) جناب انور کمال اور اشفاق صاحب تشریف فرما تھے پروگرام کی ابتداء تلاوت قرآن سے کی گئی پھر بچوں نے لاک ڈاؤن اور آن لائن کلاسز پہ ڈرامہ پیش کیا کورونا وائرس جیسے وبائی امراض پر بچوں نے ڈرامائی انداز میں مناظرہ پیش کیا ایکشن کے ساتھ قومی گیت گائیں انگریزی، اردو، عربی مراٹھی اور ہندی زبان میں تقاریر پیش کی گئیں 





ناظرین کی کثیر تعداد نے  بچے کے پروگرام کو بہت سراہا. اور داد و تحسین  کے ذریعہ ان کی ہمت افزائی کی. اخیر میں شیخ ظہیر الدین سنابلی صاحب کا تعلیمی بیداری کے موضوع پر مختصر مگر جامع خطاب ہوا اس کے بعد شیخ منظر احسن  سلفی اور اسکول کے تمام ذمہ داران کی طرف سے نوشاد تیمی نے تمام حاضرین کا تہ دل سے شکریہ ادا کیا اور پروگرام کے اختتام کا اعلان کیا.

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad