نئی دہلی: بی جے پی حکومت نے دہلی میں کسانوں کے احتجاج پر اپنے تبصروں کے لئے چھ ممتاز صحافیوں پر براہ راست غداری کا الزام عائد کیا ہے۔اس پر ایڈیٹرز کی تنظیم ، ایڈیٹرزگلڈ، نے سخت احتجاج کیا ہے۔ ان صحافیوں میں مرینال پانڈے ، راجدیپ سردسائی ، ونود جوس ، ظفر آغا ، پریش ناتھ اور اننت ناتھ شامل ہیں۔
صحافیوں کے خلاف اترپردیش اور مدھیہ پردیش میں مقدمات درج کیے گئے ہیں۔ لال قلعے میں تشدد کے دوران ایک کسان ہلاک ہوگیا۔ انھوں نے ٹویٹ کیا تھا کہ پولیس کی فائرنگ سے کسان کی موت ہوگئی ہے۔ حکومت نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ حقائق پر مبنی نہیں تھا اور اس کا مقصد فساد پھیلانا تھا۔
لیکن یہ ممکن نہیں ہے کہ کوئی صحافی اس قسم کا منفی ارادہ رکھے۔ ابتدائی معلومات کے مطابق انھوں نے اپنی رائے کا اظہار کیا۔اس بنیاد پر انھیں غدار نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔ بعض اوقات معلومات میں تضاد کو تھوڑی دیر کے بعد دور کیا جاسکتا ہے۔ تاہم ، ایڈیٹر گلڈ نے حکومت پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ ان کے خلاف غداری کا مقدمہ درج کرکے صحافیوں پر دباؤ ڈالنے کی کوشش کر رہی ہے۔ ایڈیٹر گلڈ کا کہنا ہے کہ یہ آزاد صحافت کی آواز کو دبانے کی ایک شکل ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں