آئیڈیل ڈراما اینڈ انٹرٹینمنٹ اکادمی (آئیڈیا) محمد حاجی صابو صدیق اور حاجی کالسیکر کی سوانح عمری کے بعد اب سرحدی گاندھی کی ۱۳۱ ویں سالگرہ پر قومی اعزاز یافتہ ادیب قاضی مشتاق احمد کا لکھا ڈرامہ لمکا بک آف ریکارڈ میں اپنا نام درج کرا چکے اردو اور ہندی ڈراموں کی اہم شخصیت مجیب کی ہدایت میں ڈرامہ “سرحدی دوست فرنٹیر گاندھی” بروز سنیچر بتاریخ ۶ فروری بوقت ۳:۳۰ بجے وائی بی چوہان آڈیٹوریم میں سرحدی گاندھی میموریل سوسائٹی کے لئے پیش کر رہا ہے۔ اس ڈرامے میں بادشاہ خان کی زندگی کے ان پہلوؤں سے پردہ اٹھے گا جس کا علم بہت کم ہی لوگوں کو ہے۔ سرحدی گاندھی جب تک جئے بٹوارے کے دکھ کے ساتھ جئے وہ ملک کے بٹوارے کے خلاف تھے۔ ان کے پختون ساتھیوں کی قربانیوں اور انکی اور گاندھی جی کی دوستی کا تذکرہ اور واقعات کے تانے بانے اس خوبصورتی سے بنے گئے ہیں کے کم وقتوں بہت ساری باتیں فلم کے مناظر کی طرح سے دیکھنے والوں کے سامنے دوڑنے لگتے ہیں۔ اس ڈرامے میں اس بات کا بھی خصوصی خیال رکھا گیا ہے کے کوئی بھی واقعہ تاریخی پس منظر کے بغیر نا دکھایا جاۓ۔ آئیڈیا کو چاہنے والے شائقین اس بات سے بھی اچھی طرح واقف ہیں کے پورے ملک میں صرف آئیڈیا ہی ایسی ڈرامہ اکادمی ہے جو وقت کے قدم بقدم چلتی ہے۔ صحافتی تھیٹر کے بانی مجیب خان کی یہ خصوصیت ہے کے وہ اپنے ڈراموں میں ہمیشہ ان لوگوں کو لیتے ہیں جن کی مادری زبان اردو نہیں ہے اس طرح وہ اردو کو غیر اردو داں طبقے میں پہنچا نے کا کام بھی بہت خاموشی سے کر رہے ہیں۔
اچھے ڈراموں کی با ذوق ناظرین کے لئے یہ سنہری موقع ہے۔ داخلہ مفت ہے بہتر نشست کے لئے وقت سے پہلے پہنچیں۔ مزید تفصیلات کے لئے رابطہ قائم کریں۔
9821044429

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں