فیمس انٹرپرائزز،بھوستہ، کھیڈ
عوام کے اعتماد کا مرکز، عطر اور روز مرہ کی چیزوں کے لیے قابل اعتبار نام
تقریباً دو دہائی گلف میں رہنے کے بعد جب مختار سروے دو سال قبل بھارت واپس لوٹے تب ایک ہی سوال ان کے سامنے تھا کہ اب کیا کریں؟ کون سا کاروبار کریں؟ چونکہ ان کا ذہن تجارتی ہی تھا، گلف میں جانے سے پہلے وہ ذاتی کاروبار کرتے تھے اور اس سے قبل وہ Nestleمیں بحیثیت سیلس مین کام کرچکے تھے اور دبئی میںبھی ذاتی کاروبار کرتے تھے۔ یہی وجہ ہے کہ انھوں نے دوسال پہلے بھوستہ، جلال شاہ محلہ، کھیڈ میں فیمس انٹرپرائزز کی بنیاد ڈالی۔ جس میں ابتدا میں انھوں نے مختلف عطریات، ٹوپی، تسبیح، اور کلیننگ پروڈکٹس جیسے واشنگ پاؤڈر، فینائل، ہینڈ واش سے کی۔ مگر چونکہ بھوستہ جلال شاہ محلہ، کھیڈ سے کچھ فاصلے پر ہےاور دن بدن وہا ں زیادہ سے زیادہ لوگ رہائش پذیر ہورہے ہیں اس لحاظ سے انھوں نے عوام کی ضروریات کو سمجھ کر روز مرہ کی چیزیں بھی اپنی شاپ میں رکھنی شروع کی۔ جیسے ٹھنڈے مشروبات، چاکلیٹ،پیمپرس، ٹشو پیپرس، چائے پتی، پاستہ، چائنا گراس، کھجور،ڈرائے فروٹس، ساس، دودھ پاؤڈر، پیپر گلاس، مسالے، الغرض لوگوں کی روزمرہ کی ضروریات کی ساری چیزیںاپنے اپنی شاپ کو آراستہ کیا اور بھوستہ و اطراف کے لوگ مستفیض ہورہے ہیں۔
بھوستہ جلال شاہ محلہ میں اہم ضرورت زیراکس مشین کی تھی۔ دو روپے کی کاپی لینے کے لیے لوگوں کو کھیڈ کے لیے ۳۰ روپے کا رکشا کرکے جانا پڑتا تھا مگر زیراکس کاپی و کلرپرنٹر کی سہولت سے بھی لوگوں کو سہولت ہوگئی۔
آج فیمس انٹرپرائزز کا نام لوگوں کی سہولت کا مرکز بنا ہوا ہے۔ کیوں کہ یہاں گرم مسالے سے لے کر کھجور، زعفران تک ساری چیزیں کھیڈ مارکیٹ سے بھی بالکل واجبی داموں میں ملتی ہیں۔ گزشتہ سال کورونا کی وجہ سے رمضان میںلوگوں کی ضروریات کی چیزیںبالکل واجبی داموں میں گھر گھر تک پہنچائی جاتی تھیں۔
چونکہ مختار سروے خود خوش خوشبو کے شوقین ہیں اور عطریات کے بارے میں کافی معلومات رکھتے ہیں اب انھوں نے اپنے شوق کو پروفیشن بنایا ہے اور فیمس انٹرپرائزز کے ذریعے وہ طرح طرح کے عطریات کا بھی کاروبار کررہے ہیں۔ آج ان کی دوکان میں تقریباً پانچ سو طرح کے عطر ہیں جن میں اجمل، رساسی،رہاب کمپنی کی بھی عطر،باڈی اسپرے، ایئر فریشنر شامل ہیں، داپولی، چپلون،منڈن گڑھ یہاں تک کہ رتناگری سے لوگ خاص عطر کی خریدی کے لیے مختار سروے کی دوکان فیمس انٹرپرائزز ،جلال شاہ محلہ بھوستہ میں آتے ہیں۔
آج بھوستہ و اطراف کے لوگ فیمس انٹرپرائزز کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے کافی خوش ہیں جس سے نہ وہ صرف خوش ہے بلکہ مختار سروے کا بھی حوصلہ بڑھتا ہے۔۔۔۔




کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں