کوکنی مسلم ایسوسی ایشن برمنگھم(یو کے)اور الخیر فاؤنڈیشن (یو کے) کی جانب سے تسانگی ،تعلقہ کھیڈ، ضلع رتناگری کی مسجد میں تزئین و آرائش نو
ارشددلوی:
کوکنی مسلم ایسوسی ایشن برمنگھم(یو کے)اور الخیر فاؤنڈیشن (یو کے)نے تسانگی ،تعلقہ کھیڈ، ضلع رتناگری کی مسجد میں تزئین و آرائش کے کاموں کے گراں قدر مالی تعاون دیا ہے اور اس پروجیکٹ کی سرپرستی کی ہے۔ ایک بار جب یہ پروجیکٹ مکمل ہوجائے گا تو اس سے اہل تسانگی کوپنجگانہ نماز ادا کرنے کا ایک محفوظ اور پرسکون ماحول فراہم ہوگا۔ اس منصوبے کے کوآرڈینیٹرز ، سمیراوکیے اور عادل پرکار کی بھی ستائش کی جانی چاہیےجنہوں نے الخیر فاؤنڈیشن کے ساتھ نہ صرف تسانگی گاؤں بلکہ کوکن خطے کے کئی دیگر گاؤں کے لئے مالی اعانت فراہم کرنے میں انتھک محنت کی ہے۔










کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں