اس وقت اس ادارے میں ۵۳۵ طالبات زیر تعلیم ہیں۔ یہ طالبات صرف کھیڈ شہر سے نہیں ہیں بلکہ اطراف کے گاؤں سےآتی ہیں۔ ۲۰ کلومیٹر کے دائرے سے آرہی ہیں او راعلیٰ تعلیم حاصل کررہی ہیں۔
بزم امدادیہ کے مدرسہ اصلاح البنات، گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج رتناگری مہاراشٹرکے صدر مدرس جناب شہاب الدین سعیدپرکار نے گذشتہ سال کی طرح امسال بھی ایک ویڈیو اپیل جاری کی ہے۔ وہ کہتے ہیں کہ’’پچھلا سال ۲۰۲۰ءایک ایسا سال گذرا جسے ہم کبھی بھلا نہیں سکیں گے۔یہ سال کووڈ ۱۹ کی بھیانک بیماری کے ڈر سے گذرا اور کئی لوگ اس کا شکار ہوگئے۔اور اب بھی یہ بیماری اپنے چرم پر ہے۔ ہماری بزم امدادیہ کے فاؤنڈر سیکریٹری جناب عباس ڈاورے کا انتقال ہوا تھا۔ ان کی محنت اور خدمات کے تعلق سے لوگ جانتے ہیں ان کی خدمات کو کبھی بھلایا نہیں جاسکتا۔ ہمیں ہمیشہ ان کے کام سے ترغیب ملی ہے۔
گذشتہ سال ویڈیو کے ذریعے کی گئی اپیل کو امید سے زیادہ پذیرائی ملی۔اس سے اور زیادہ غریب بچوں کو ہم نے کور کیا۔ان کا خرچہ اٹھایا، ہمارا حوصلہ بڑھا۔ میں ان سب کا بزم امدادیہ کے صدر جناب اے آر ڈی خطیب صاحب کی جانب سےشکریہ ادا کرتا ہوںاور پھر سے اس ویڈیو کے ذریعے آپ تک پہنچنے کی کوشش کررہا ہوں۔ہماری یہ غریب بچیاں اپنی زندگی کو علم کمی روشنی سے منور کرنے کے لیے آپ کی زکوٰۃ کی منتظر ہیں۔ آئیے مل کر علم اور آگاہی کے سفر میںان بچیوں کا ساتھ دیں۔ بزم امدادیہ کا ساتھ دیں۔
آپ اپنی زکوٰۃ بزم امدادیہ کے اکاؤنٹ میں جمع کرسکتے ہیں۔آپ چیک یا کیش سے بھی زکوٰۃ دے سکتے ہیں۔ آپ کو فوراً اس کی رسید پہنچائی جائے گی۔میں پھر سے ایک بار آپ کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اور اللہ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ کووڈ ۱۹ جیسی عالمی وبا سے ہمیں محفوظ رکھے، ہمیں نجات عطا کرے۔اللہ حافظ
Kokan Mercantile Co-Op. Bank.
Bank A/c No :750631001004933
IFSC: K K B K Zero K M C B Zero 2

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں