معروف عالم دین و آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی نہیں رہے - Aks-e-Kokan

Home Top Ad

Post Top Ad

ہفتہ، 3 اپریل، 2021

معروف عالم دین و آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری مولانا محمد ولی رحمانی نہیں رہے

 

فوٹو بشکریہ: سوشل میڈیا

نئی دہلی: ۳ ، مارچ ۲۰۲۱ءہندوستان کے معروف عالم دین مولانا محمد ولی رحمانی ہفتہ کے روز انتقال کر گئے۔ مولانا ولی رحمانی امیر شریعت اور خانقاہ رحمانی مونگیر کے روح رواں تھے۔ ان کی نمازہ جنازہ مونگیر میں ادا کی جائے گی۔

اطلاعات کے مطابق مولانا ولی رحمانی کا انتقال۳؍اپریل کو ۲؍بج کر۵۰؍ منٹ پر ہوا اور ان کی عمر۷۷ برس سال تھی۔ ان کے پسماندگان میں ایک بیٹا اور دو بیٹیاں ہیں۔ ذرائع کے مطابق سانس لینے میں تکلف کی وجہ سے انہیں دخل اسپتال کیا گیا تھا۔ وہ شروع سے آئی سی یو میں داخل تھے ، تاہم ان کی طبیعت زیادہ خراب ہوتی گئی۔

مولانا محمد ولی رحمانی آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کے جنرل سکریٹری اور امارت شرعیہ بہار، اڑیسہ، جھارکھنڈ کے امیر شریعت تھے۔ ان کا شمار ہندوستانی مسلمانوں کے قدرآور لیڈران میں ہوتا تھا۔ مولانا کی پیدائش ۵جون ۱۹۴۳ء کو ہوئی تھی۔

وہ ۱۹۷۴میں بہار قانون ساز کونسل کے رکن بنے تھے۔ وہ اپنے والد ماجد حضرت مولانا منت اللہ رحمانی رحمۃ اللہ علیہ کی وفات۱۹۹۱ءکے بعد سے خانقاہ رحمانی مونگیر کے موجودہ سجادہ نشین اور جامعہ رحمانی مونگیر کے سرپرست تھے ، آپ کے دادا مولانا محمد علی مونگیری بانی ندوۃ العلماء تھے۔ اس خانقاہ کے روحانی سلسلہ میں شاہ فضل الرحمن گنج مرادآبادی بہت ہی اہم کڑی تھے۔ مولانا ولی رحمانی اس وقت آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے جنرل سکریٹری کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ وہ رحمانی 30 کے بانی بھی تھے، یہاں عصری تعلیم کے متعدد شعبوں میں معیاری اعلی تعلیم و قومی مقابلاجاتی امتحانات کے لئے طلباء کو تیار کرنے کے ایک پلیٹ فارم تھا۔اس ادارے سے ہر سال نیٹ اور جے ای ایس میں سو سے زائد طلباء منتخب ہوتے ہیں۔ حضرت مولانا سید ولی رحمانی عوامی تقریر ، اپنی شخصیت و ملی مسائل میں جرأت صاف گو ئی ، بےباکی کے لیے مشہور تھے.

موصولہ اطلاع کے مطابق نماز جنازہ کل خانقاہ مونگیر میں صبح گیارہ بجے ادا کی جائے گی
حضرت امیر شریعت دامت برکاتہم کے انتقال کی خبر سے پورے ملک کے مسلمانوں میں رنج وغم ہے، حضرت امیر شریعت کی شخصیت امت مسلمہ کے لئے ایک عظیم نعمت تھی ۔ 



کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad