داپولی کا ایک متحرک گاؤں ۔سوندیگھر - Aks-e-Kokan

Home Top Ad

Post Top Ad

جمعہ، 16 جولائی، 2021

داپولی کا ایک متحرک گاؤں ۔سوندیگھر


 آصف علی بھاٹکر 

داپولی رتناگیری 9028361596

21مارچ2020کو ایس۔ایس ۔سی جغرافیہ کا پرچہ ہوا 23 تاریخ کے سپرویژن کی ذمہ داری قبول کر کہ نکل پڑا ۔سپرویژن کی وجہ سے موبائل سوئچ آف تھا فون آن ہوا تو پہلی خبر پردھان سیوک کرونا کی وجہ سے ایک دن کا جنتا کرفیو نافذ کر چکے تھے ۔اکیلا ہی تھا محترمہ اور لڑکے کے ساتھ بہن بیمار ہو نے کی وجہ سے گاؤں میں تھی۔ پھر کیا تھا بائیک لے کر میرے بی۔ایڈ کے ساتھی عبدالروف ناندگاونکر سر کے گاوں نکل پڑا ۔ اتوار کا دن نکال کر پیپر کو سوپرویژن کو آنا تھا ۔

آصف علی بھاٹکر

داپولی سے تقریبا 15 کلومیٹرکے فاصلے پر راستے کے دونوں طرف گھنے جنگلات اور پہاڑوں کے ناگ موڑ ی راستے پر اور سانےگروجی کے گاؤں کی سرحد سے لگا ہوا تقریبا 250 مکانات پر مشتمل خوبصورت گاؤں سونڈیگھر ۔

ویسے یہ گاؤں میرے لیے نیا نہیں غالباً 1993 کے آس پاس سے میں اس گاؤں میں آجارہاہوں مگر آچانک کے لاک ڈاون کی وجہ یہاں مسلسل کئی دنوں تک ٹہرنا پڑا ۔

تو ذکر ہو رہا تھا سونڈیگھر بستی کا داپولی ممبئی راستے پر سونڈیگھر گرام پنچایت کی خوبصورت کمان آپ کا گاؤں میں پرتپاک خیر مقدم کرتی ہے کمان کے بالکل بغل میں مولانا آزاد چوک ہے جہاں گاؤں کے جوان اور بڑے بڑے بزرگ حضرات آپ کا سلام و کلام کے ساتھ استقبال کرتے ہوئے ملینگے ۔مولانا آزاد چوک کے چند قدم کے فاصلے پر گاوں کی شان اور تعلیمی یا فتہ لوگوں کو اپنے طرف راغب کرنے والی اتفاقیہ ایجوکیشن سوسائٹی کی جدوجہد اور کاوشوں سے بنائ ہوئی مولانا آزاد ایڈ یڈ لائبریری ملیگی جو گاؤں کے تعلیمی یا فتہ اور متحرک ہو نے کی دلیل پیش کر تی ہے اس لائبریری میں کئی سو کتابیں الگ الگ موضوع پر الگ الگ زبانوں میں خصوصا اردو مراٹھی انگریزی میں مطالعہ کے لئے ہر وقت دستیاب ہیں دسوں اخبار اس لائبریری کی زینت بنے ہوئے ہیں اس لائبریری کی مکمل ذمہ داری اتفاقیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے فعل تعلیمی یا فتہ نوجوان سنبھال رہے ہیں 

لائبریری سے دس بیس قدم کے فاصلے پر اس گاوں کی تعلیم کا سر چشمہ ضلع پر یشد آدرش فل پرائمری اردو اسکول سونڈیگھر کی تعلیمی سہولیات سے لیس پر شکوہ عمارت گاؤں والوں کی تعلیم کے تئیں دلچسپی کو ظاہر کرتی ہے یہ اسکول اول تا ہفتم جماعت تک ہے اور فی الحال 40طلباوطالبات ریر تعلیم ہیں بچوں کی کم ہوتی تعداد کو گاؤں والوں نے محسوس کیا اور دوراندیشی کا ثبوت دیتے ہوئے اسکول سے منسلک انگریزی میڈیم کے ۔جی۔سے تعلیم شروع کر دی ہے ۔گاؤں میں قدیم اور جدید دو مساجد ہیں ۔نئی مسجد اسکول سے منسلک خوبصورت شاندار وسیع وعریض تعمیر کی گئی ہے یہ مسجد کوکن کی چنندہ مساجد وں میں سے ایک ہے جہاں مستورات کی نماز کا انتظام مکمل پردے کے ساتھ کیا جاتا ہے گاؤں میں دو قبرستان ہیں اس میں سے ایک قبرستان المرحوم احمد بہاؤالدین ناندگاونکر صاحب کی وصیت کے مطابق انکے فرما بردار لڑکوں نے وقف کیا ہے ۔اللہ تعالی اس کار خیر کو قبول فرمائے اور مرحومین کی مغفرت فرما ے آمین ۔دوسرا قبرستان ہندو برادری نے جماعت کو دے دیا ہے گاؤں کا نظم چلانے کے لئے دو محلے ہیں ایک پٹھان محلہ دوسرا اکبری محلہ۔ 

اتفاقیہ ایجوکیشن سوسائٹی کے ذریعے مختلف سرگرمیاں انجام دی جاتی ہیں اس سوسائٹی کے بانیوں میں المرحوم ریا ض احمد ناندگاونکر صاحب، مجید اسماعیل ناندگاونکر صاحب عرف مجید گروجی، عبدالروف یونس ناندگاونکر صاحب عرف رؤف سر انہیں نوجوان کیلئے 

ترقی کی اونچی اوڑانوں سے ہے
تعلق میرا سب زمانوں سے ہے
جو طے کرتے ہیں خود منزلیں
محبت مجھے ان جوانوں سے ہے

 گاؤں والوں نے ساتھ دیا لوگ آتے گئے اور کارواں بنتا گیا یہ سوسائٹی گاؤں و مضافات میں تعلیمی ;سماجی ;سیاسی ;ثقافتی اور مذہبی پروگرام وقعتاً فوقتاً انجام دیتی ہے خاص طور پر طلباء وطالبات کے ساتھ ساتھ مستورات کے لئے دینی اجتماعات پابندی سے منعقد کئے جاتے ہیں جس میں محترمہ انیسہ عبدالروف ناندگاونکر صاحبہ پیش پیش رہتی ہیں۔ گاؤں کی خواتین بھی مستقل سرگرم عمل رہتی ہیں گاؤں میں مستورات کے پانچ یا مہیلا منڈل مستعدی سے کام کر رہی ہیں .

گاؤں میں بچوں اور نوجوان کی تعلیمی وتربیت ، نظم و ضبط،کھیل کود کا انتظام کرنے کے لئے ڈائمند کرکٹ کلب سونڈیگھر کی تشکیل کی گئی ہے۔

گاؤں کے لوگ ہنس مکھ،محنتی مہمان نواز، تعلیم یا فتہ ہیں۔ گاؤں میں ٹیچر س، سی مین، ریٹائرڈ لوگوں کی تعداد کافی ہے جوانوں میں عمار عبدالروف ناندگاونکر ڈاکٹر بن رہے ہیں تو بہت سے انجنیئر بن رہے ہیں اگر مقامی نوجوان باغبانی ، پولٹری اور ڈیم میں fish farming کے لئے حکومت کی مختلف سرکاری اسکیموں سے فائدہ اٹھائیں تو وہ دن دور نہیں جب سونڈیگھر یہ گاؤں کوکن کی سر زمین کا ایک انمول ستارہ بن کر ابھرے اور دوسرے بستیوں کے لئے مشعل راہ بن جائے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad