نیشنل ہائی اسکول ہرنئی (Semi English) میں Importance of Nutrition in daily life کےموضوع پر شاندار تقریب - Aks-e-Kokan

Home Top Ad

Post Top Ad

اتوار، 26 ستمبر، 2021

نیشنل ہائی اسکول ہرنئی (Semi English) میں Importance of Nutrition in daily life کےموضوع پر شاندار تقریب

 



بروز سنیچر مورخہ 25 ستمبر 2021کو ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے سرکلر کے مطابق Importance of Nutrition in daily life پر معلوماتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔منصوبہ بند طریقے سے کوویڈ 19 کے اصولوں کا خیال رکھتے ہوئے،پہلے ہائی اسکول کے طلبا وطالبات نے Nutrition پر اپنے فن کا مظاہرہ کرتے ہوئے خوب صورت چارٹ بناے،کچھ بچوں نے اس عنوان کے تحت اردو انگریزی میں مضامین لکھے ۔

جس کی نگرانی ہای اسکول ہازہ کے استاد محترم مبین سر کی،اس مناسبت سے selfy point و چارٹس کی نمائش رکھی گئی جس کی ذمہ داری محترمہ صفینہ میڈم،محترمہ صبا میڈم،اور مدھیہ میڈم نے کی۔

 ہائی اسکول ہرنئی کے ہال میں ٹھیک 10بجے ٹیبل پروگرام کی ابتدا احمد کے تلاوت کلام پاک سے ہوئی،یاسین سر نے مہمانوں کا تعارف پیش کیا، اسکول کے صدر مدرس محترم آصف علی بھاٹکر صاحب نے پروگرام کے مقاصد و غرض وگایید پیش کی مہمانوں میں گاؤ کے معروف ڈاکٹر حضرات نے شرکت کی جس میں ڈاکٹر دلوی صاحب سما جی و فلاحی کاموں کے ہرنئیء کے روح رواں،ڈاکٹر و پروفیسر ہومیوپیتھی کالج داپولی کےانتوے صاحب،ڈاکٹر خان صاحب نے نفس نفیس شرکت فرما کر والدین سرپرست طلباءوطالبات کی Nutrition کے تعلق سے بھر پور رہنمائی فرمائی۔ اس پروگرام میں میڈیکل اسٹور کے فارمیسٹ و اسکول کمیٹی کے فعال رکن محترم عظیم سارنگ صاحب،سمیر انتولے صاحب نے شرکت فرما کر والدین کی رہنمائی فرمائی۔بچوں نے بھی دوران تقریر سوالات پوچھکر بیداری کا ثبوت پیش کیا سوال کر نے والے بچوں کو ڈاکٹر انتولے صاحب نے انعام سے بھی نوازا۔

 پروگرام کی ایک اہم شخصیت सर्पमित्र व अपंग मित्र بھرت سوشی سر جو نیشنل لیول کی شخصیت بریل کتاب کے مصنف نے اردو میں تقریر کر سامعین کا دل جیت اور اسکول کے ترقی کے لئے مفید مشوروں سے رہنمائی کی۔

 شاہین میڈم نے انگریزی میں نظامت کے فرائض انجام دے مبین سر کے شکریہ و مہمانوں کی ضیافت کے ساتھ تقریب کا اختتام ہوا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad