تاریکی میں روشنی - Aks-e-Kokan

Home Top Ad

Post Top Ad

اتوار، 26 ستمبر، 2021

تاریکی میں روشنی


 منّان عقیل دھنسے

 علی باغ۔

حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جو لوگوں کا شکریہ ادا نہیں کرتا وہ اللہ تعالیٰ کا بھی شکر ادا نہیں کرتا۔

(سنن ابی داوُد ،جلد سوئم کتاب الادب :4811)

 روشنی ایجوکیشنل اینڈ ویلفئر ٹرسٹ اسمِ با مُسمّیٰ ہر سُو اپنی روشنی بکھیر رہی ہے جسکی تمثیل کوکن کے ہر خطے گوشےمیں پہچنے والا روشنی کی مدد کاہاتھ ہے۔

 بلا تفریقِ مزہب و تعاصب،رنگ و نسل صرف اور صرف انسانیت کی خدمت کرنا اور توحید کے پیغام کو انسانیت تک پہنچانا اس تنظیم کا مقصدہے۔

 ہر قسم کی آفاقی مصیبت ،وبا اور بلا میں مصیبتزدگان کی صدا پر لبیک کہ کر روشنی گروپ نے ایک مثال قائم کی ہے۔

 کورونا دور: پوری دنیا کو شدّت سے دہلا دینے والے کورونا دور میں روشنی گروپ نے غرباء و ضرورتمندو اور بیرونِ ریاست آۓہوے مزدورں کو کھانے پینے اور ضرورتِ زندگی اشیاء کی راحت رسائ کی، کئ جگہوں پر کوکنی ڈاکٹرس اسوسیشن کی مدد سے فلوٗ کلینک شروع کۓ اورمفت ادویات تقسیم کیں ، یہاں تک کی محاجر مزدوروں کی گھر واپسی کا انتظام کیا۔

 نسرگ طوفان: کئ جگہوں پر راحت رسانی اور جنریٹر کے ذریعہ بجلی کی فراہمی سے تقریباً ۱۲۰گاؤں کھیڑے میں پانی پہنچایا۔اسی طرح غریبوں کے اُجڑے ہوے گھروں کی مرمّت کا کام ہاتھ میں لیا۔ 

 سیلابی دور: مرکزی کوکن میں آے سیلاب میں بھی روشنی رکی نہیں بلکہ سیلاب ذدہ علاقوں میں غذائیات پانی اور ضروریات زندگی کےساتھ ہی ادویات کی تقسیم نہایت منظم طریقہ سے کی۔ اور سیلاب متاثرین کی بازیابی کی کوششیں کیں۔متاثرین کے گھروں کی صاف صفائ کیلۓ مزدوروں کا انتظام کیا۔

 روشنی گروپ ، صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی اور جامع مسجد اہل حدیث چپلون کے منصوبہ بند تقسیم کے نظام کی مدد سے 10 ہزار افراد تک امداد، خوراک اور ضروری سامان پہنچایا گیا اور کوکنی مسلم ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی ایک ٹیم نے 1300 مریضوں کا علاج کیا۔

 مہاڈ میں منہدم ہونے والی طارق گارڈن عمارت کے مکین کیلۓراشن تقسیم کرنے اور ان کی مدد کے لیے پہنچ گئے۔

 روشنی گروپ کی کچھ سرگرمیاں ،

روشنی رمضان پیک ، روشنی کوویڈ 19 فوڈ پیک ، روشنی اور کوکنی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے اشتراک سے فلو کلینک ، بحالی پروگرام حصہ -1 الماری اور ضروری اشیاء کی تقسیم ، گھرکی مرمت اور تعمیر نو پروگرام کے تحت حصہ 2 ، پولادپور ٹرانسپورٹ سنگھٹنا کو راشن کی ٹتقسیم کٹ ، لاک ڈاؤن میں طلباء کو تعلیمی مواد کی تقسیم ، پروجیکٹ پانی نے کئی دیہاتوں اور بستیوں کو بور ویل فراہم کیے۔

کئی سرکاری اور نجی تنظیموں ، رہنماؤں اور عوام نے روشنی کے کام کو سراہا اور حوصلہ افزائ کی۔

روشنی گروپ کے صدر منور پٹھان نے صوبائی جمعیت اہل حدیث ممبئی کے امیر شیخ عبدالسلام سلفی اور کوکنی ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے صدر ڈاکٹر وسیم فوپلنکر کا شکریہ ادا کیا۔ ساتھ ہی 

سیکرٹری عبدالحق خلفے ، یاسین دلوی ،عقیل لامباتے ، مقصود سین ، عبدالرؤف کھوت ، تمام ساتھیوں اور ممبران جنہوں نے دن رات فلاہی و رفاعی کام کیا اور تمام ڈونرز اہلِ خیر حضرات کا بھی تہ دل سےشکریہ ادا کیا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad