انجمن امدادالمسلمین دابھول میں الوی فاؤنڈیشن ممبئی کے ذمہ داران و اراکین کا اعزاز و اکرام کیا گیا - Aks-e-Kokan

Home Top Ad

Post Top Ad

جمعہ، 24 ستمبر، 2021

انجمن امدادالمسلمین دابھول میں الوی فاؤنڈیشن ممبئی کے ذمہ داران و اراکین کا اعزاز و اکرام کیا گیا


 کوکن کے سیلاب متاثرین کی امداد و اعانت کے لئے بہت سے ملی فاؤنڈیشن ، فلاحی ادارے اور رفاہی تنظیموں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور لاکھوں کی تعداد میں عوام الناس اور ضروتمند حضرات مستفیض ہوئے۔


 بحمدہ تعالی انجمن امدادالمسلمین دابھول کے تئیں بہت سے تنظیموں نے اعتماد جتایا اور باضابطہ اپنی امدادی مرکز قائم کرکے انجمن کے زیر نگرانی روز اول ہی سے تعاونی اشیاء کی تقسیم کو یقینی بناتے رہے ۔ نیز انجمن کے اہل کاروں نے بھی نہایت ہی پْر اعتمادی اور اعلی نظم و نسق کو ملحوظ رکھتے ہوئے ضروتمندوں تک ان کی امدادی امانت پہونچاتی رہی۔ انہیں میں سے ایک الوی فاؤنڈیشن ممبئی کا نام سر فہرست ہے جنہوں نے مشکل حالات میں اہلیان کوکن کی کشادہ دلی کے ساتھ مدد کی اور تا ہنوز بڑی ثابت قدمی کے ساتھ مزید امدادی اشیاء کی فراہمی کے لئے کوشاں ہیں۔ بروز اتوار بتاریخ19 ستمبر دوپہر 4بجے الوی فاؤنڈیشن(Alvi Foundation) کے ذمہ داران اور اراکین شوری کی ٹیم نے انجمن امدادالمسلمین دابھول کا دورہ کیا او مزید حالات حاضرہ کو قریب سے جاننے کی کوشش کی اور اس نیک موقع کو غنیمت جانتے ہوئے انجمن امدادالمسلمین دابھول کے ذمہ دار حضرت مفتی اصغر نے آئے ہوئے مہمان جناب عمران الوی، جناب کمال مانڈلیکر، جناب رضوان لالہ، جناب ظفر شمشی، جناب محمد شفیع خان، جناب آصف خلفے اور جناب مشتاق کاپڑے کا پرتپاک استقبال کیا اور آنا ًفاً ایک پروگرام کا انعقاد عمل میں لاتے ہوئے سارے اشخاص کو تمغہ اعزازی سے نوازا اور سرٹیفیکٹ بھی تفویض کی اور مزید ان کے سامنے مطالبات رکھے کہ کچھ ضروتمند اب بھی باقی ہیں جنھیں اشیا کی ضرورت ہے۔ مفتی صاحب کی بات کو وفد نے بڑی سنجیدگی سے سنا اور جلد ہی مزید امداد بھیجنے کے وعدے کے ساتھ اعلی ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی مسرت کا اظہار فرمایا ۔


بعدہ مفتی صاحب نے آئے ہوئے سارے مہمانوں کے شکریہ ادا کرتے ہوئے دعائیہ کلمات کہی کہ ہم دعا گو ہیں کہ اللہ پاک الوی فاؤنڈیشن کے ذمہ داران و اراکین حضرات کو آفات دنیا سے مامون و محفوظ رکھے مزید تندہی اور جفا کشی کے ساتھ اپنی خدمات انجام دینے کا جوش ولولہ عطا کرے اور الوی فاؤنڈیشن کو دن دونی رات چوگنی ترقیات سے نوازے۔انہیں چند گزاراشات کے بعد مجلس کے اختتام کا اعلان کیاگیا۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad