گذشتہ دنوں کوکن کے سیلاب میں جہاں عام لوگوں کی زندگی درہم برہم ہوگئی وہیں سماج کا ایک طبقہ جو شہروں اور محلوں میں چھوٹے کاروبار سے جڑے ہوئے تھے ۔
انہیں بھی بھیانک حالات کا سامنا رہا جس میں پھل فروش اور دیگر چھوٹے کاروباری شامل ہیں جنکی ہاتھ گاڑی مسلسل سیلاب میں ڈوبے رہنے کی وجہ سے ناکارہ ہوچکی تھی ایسے ہی لوگوں کو مشکل اور جانگداز حالات سے نکالنے اور ہاتھ گاڑی کے ذریعہ امداد کر نے کا بیڑہ ادارہ دارالہدی اوڈپی نے اٹھایا بفضلہ تعالی انجمن امداد المسلمین دابھول کے بینر تلے مفتی اصغر کھوپٹکرکی نگرانی میں ان چھوٹے کاروباریوں کے درمیان انیس (19)سے زائد ہاتھ گاڑیوں کی تقسیم عمل میں لائی گئیں۔
دعا کریں کہ اللہ پاک ادارہ دارالہدی اڈوپی کو دن دونی رات چوگنی ترقیات سے نوازے اور مجھے بھی اس مساعی جمیلہ کے لئے قبول فرمائے ۔
مفتی اصغر اسماعیل کھوپٹکر

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں