اے۔ڈی۔آئی کے طور پرنو منتخب تاج الدین پرکار سر کا شاندار استقبال - Aks-e-Kokan

Home Top Ad

Post Top Ad

جمعہ، 24 ستمبر، 2021

اے۔ڈی۔آئی کے طور پرنو منتخب تاج الدین پرکار سر کا شاندار استقبال




  آصف بھاٹکر سر

متحرک،فعال،قوم وملت کے ہمدرد و بہترین انتظامی صلاحیت کے مالک زمینی حقائق سے آشنا،ہرنئی کیندر کے کیندر پرمکھ محترم المقام جناب تاج الدین عبدالغفار پرکار سر کا رتناگری ضلع پریشد نے بطور ان کی صلاحیتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے اردو کے لئے خاص اے۔ڈی۔آئی کے طور پر انتخاب کیا۔اس لئے ضلع کے اردو حلقوں میں خوسی کی لہر دوڑ گئی۔پورے ضلع میں کافی عرصہ کے بعد مختار ابجی سر اور تاج الدین سر کا اے۔ڈی۔آی کے طور پر انتخاب ہونا رتناگری ضلع کےاردواسکولوں کے لئے فعال نیک مانا جارہا ہے۔

اس مناسبت سے ضلع پریشد فل پرایمری اردو اسکول ہرنئی،کیندر کے ذریعے ایک شاندار تقریب میں تاج الدین سر کا شاندار استقبال کیا گیا۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک کی سورۃ یاسین سے ہوا،ضلع پریشد کے طلباء وطالبات نے اردو، انگریزی،مراٹھی میں پورے اعتماد کے ساتھ اپنے خیالات ،نیک خواہشات و عقیدت کے جزبات کا بے باکی کے ساتھ اظہار کیا۔

شرکاء تقریب میں نیشنل ہائی اسکول ہرنئی کے ہیڈ ماسٹر محترم آصف علی بھاٹکر،اڑکھل پرائمری اسکول کے ہیڈ ماسٹرجلیل اینرکرسر، بدرگاؤنکرکر صاحب،اسکول ہزا کے ہیڈ ماسٹرعبدالسلام آرائی سر، مینازمیڈم و اسٹاف اور سرپرست حضرات کا جم غفیر تاج الدین عبدالغفار پرکار سر کا استقبال کرنے اور انہیں دعائیں ونیک خواہشات پیش کرنے کے لئے نفس نفیس حاضر رہے۔الحمدللہ نظامت کے ذمہ داری اسکول کے نوجوان و ہونہار استاد محترم اعجاز سرنے موقع بہ محل شعر پیش کرتے ہوئے بحسن و خوبی سے انجام دی۔

 تاج الدین عبدالغفار پرکار سر کی خدمات کو سراہتے ہوئے انہیں گلدستے ،تحفےوتحایف پیش کیے گئے۔لذیز طعام کے انتظام کے ساتھ اس پر رونق تقریب کا اختتام ہوا۔


کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad