کرجی (رفیق پرکار) کھیڈ تعلقہ کے خوبصورت گاؤں کرجی کے گرام پنچایت کی 15 ستمبر 2021 کے اجلاس عام (گرام سبھا) میں مختلف گرام سمیتیوں کے اراکین کی نامزدگیاں عمل میں آئیں جسمیں کرجی آمشیت محلہ کے مشہور و معروف کاروباری، سماجی و سیاسی شخصیت جناب خالد شریف پرکار کو اتفاق رائے سے آمشیت محلہ کی پانی فراہمی سمیتی اور کرجی گاؤں کی تنٹا مُکت سمیتی کے ادھیکش کے اعزازی عہدے کیلئے منتخب کیا گیا، انکی اس تقرری پر کرجی گاؤں اور خصوصاً آمشیت محلہ کے عوامی حلقوں میں خوشی و اطمینان کا اظہار کیا گیا اور ان سے کرجی گاؤں میں تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کرانے کی توقعات وابستہ کی گئیں۔
جناب خالد شریف پرکار صاحب نے پچھلے پانچ سال سے مسلسل کرجی گرام پنچایت کے تنٹا مُکت سمیتی کے ادھیکش رہتے ہوئے کرجی گاؤں کے عوام کے مابین پیدا ہونے والے تنازعات کو خوش اسلوبی سے حل کرنے کی کوشش کی اور کرجی گاؤں کو تنازعات پاک بنانے کی حتی الامکان کوشش کی۔
جناب خالد شریف پرکار صاحب کو ان کی اس تقرری پر علاقے کے دیگر کاروباری، سماجی اور سیاسی شخصیات نے انہیں مبارکبادی اور نیک خواہشات کے پیغامات ارسال کیے ہیں۔

کوئی تبصرے نہیں:
ایک تبصرہ شائع کریں