کوکن کا درخشاں ستارہ ڈاکٹر نوید نظیر جوالے کی DNB انٹرنل میڈیسن میں شاندار کامیابی - Aks-e-Kokan

Home Top Ad

Post Top Ad

جمعہ، 24 ستمبر، 2021

کوکن کا درخشاں ستارہ ڈاکٹر نوید نظیر جوالے کی DNB انٹرنل میڈیسن میں شاندار کامیابی

 میرا تعلیمی سفر اور کامیابی، میری محنت اور میرے والدین کی اعلی تربیت و بہترین پرورش کا مظہر بھی ہے


سراج شیخ

مروڈ جنجیرہ آسمان کوکن کا درخشاں ستارہ ڈاکٹر نذیر جوالے کے بر خوردار ڈاکٹرنوید جوالے نے DNB انٹرنل میڈیسن میں اپنی پہلی ہی کوشش میں کامیابی حاصل کر کے خطہ کوکن کے ساتھ ملک اور قوم و ملت کا نام روشن کیا ہے۔ڈی این بی ، پوسٹ گریجویٹ ماسٹر ڈگری ہے جو ایم ڈی یا ایم ایس کے مساوی ہے اور یہ ان ڈاکٹروں کو تفویض کی جاتی ہے جنہوں نے میڈیکل میں تین سالہ ماسٹر ڈگری مکمل مشق کے ساتھ حاصل کی ہواور یہ امتحان مرکزی وزارت صحت وخاندانی بہبود کے ماتحت نیشنل بورڈ آف اکزامنیشن دہلی منعقد کرتا ہے۔ڈاکٹر نوید نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ میں خدمت خلق کو اپنا فرض اولین سمجھتا ہوں، مسلسل محنت، کوشش اور جدوجہدسے ہی منزل مقصود حاصل کرنے کے لئے راستے ہموار ہوتے جاتے ہیںاور کامیابی قدم چومتی ہے، تعلیم کے حصول کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر نوید نے کہا کہ بنیادی و ثانوی تعلیم میں نے سینٹ میری اسکول مجگائوں ممبئی سے حاصل کی اور جونیئر کالج کی پڑھائی چرچ گیٹ میں واقع جے ہند کالج سے مکمل کی اس کے بعد الحمدللہ میری ایم بی بی ایس ڈاکٹر بننے کی خواہش بھی پوری ہوئی اس کے لئے میں نے سمیا کالج ممبئی میں داخلہ لیا تھا۔ بعد ازاں انہوں نے میڈیکل میں ماسٹر ڈگری حاصل کرکے ڈی این بی کا امتحان دیا جس میں انہیں نمایاں کامیابی ملی۔قابلِ فخر بات تو یہ بھی ہے موجودہ سنگین حالات میں آپ نے Covid 19 میں مبتلا مریضوں کی خصوصی خدمات انجام دی ہیں اس طرح ملک کے اس درخشاں ستارا نے یہ ثابت کر دکھایا ہے کہ ڈاکٹر نوید جوالے خدمت خلق کے حامل ایک عمدہ ڈاکٹر کے ساتھ ایک سچے، اچھے اور بہترین انسان بھی ہیں۔ کامیاب تعلیمی سفر جاری رکھنے میں والدین کے کردار پر پوچھے گئے سوال کے جواب میں ڈاکٹر نوید نے کہا کہ سب سے پہلے میںاللہ رب العزت کا شکر گزار ہوں جس نے مجھے اتنی بڑی کامیابی دی اسکے بعد میرے والدین اور اساتذہ کا بھی مشکور ہوں ۔ انہوں نے کہا کہ میرے والد جو معروف کارڈیو لوجسٹ ہیں اوروالدہ ڈاکٹر نرگس ہیں جن کی رہنمائی اور ان سے ملی عمدہ تربیت کے سبب میںاعلی تعلیمی کا سفر جاری رکھتے ہوئے ترقی اور کامیابی کی جانب گامزن رہا۔آخر میں انہوںنے کہا کہ وہ اپنے والدہ محترم کی طرح ایک کامیاب کارڈیو لوجسٹ بننا چاہتے ہیں۔
یہاں کی معروف ادیبہ و شاعرہ فیروزہ تسبیح نے بتایا کہ ڈاکٹر نذیر اسماعیل جوالے جو ایک بہترین کارڈیولوجسٹ ہے جنہیں بھلا کون نہیں جانتا اور محترمہ ڈاکٹر نرگس جوالے جن کا تعلق بھی کوکن سے ہی ہے ان کے برخوردار نورِ چشم نوید نذیر جوالے جو ہمیشہ سے ہی اپنے والد محترم کی طرح ایک ہونہار اور ذہین طالب علم رہے ہیں۔ نوید بھی اپنے والد محترم ہی کی طرح قوم و ملت کی خدمت کا بے لوث، اٹوٹ جذبہ رکھتے ہیںجو اپنے والدین سے ملی عمدہ تربیت کے زیرِ سایہ خدمتِ خلق کو اپنا فرض اولین سمجھتے آئے ہیں۔ جوالے فیملی کے تعلق سے فیروزہ تسبیح نے بتایا کہ ڈاکٹر نوید کی تینوں بڑی بہنیں بھی ڈاکٹرس ہیں ، ڈاکٹر امبرین اس وقت اپنے خاوند ڈاکٹر توصیف سرگروہ کے ساتھ امریکہ کے شہر شکاگو میں مقیم ہے ڈاکٹر توصیف بھی ایک عمدہ نیفرولوجسٹ ہے ڈاکٹرسمرین ڈنیٹسٹ ہے اور ان کے خاوند ڈاکٹر عابد راول یہ بھی ممبئی میں یورولوجسٹ ہیں۔ ڈاکٹر نہا آنکھوں کی ڈاکٹر ہیں جو ڈاکٹر زین خطیب (آنکھوں کے اسپیشلسٹ) کی اہلیہ ہیں۔ 

 اولاد ہی ہے جو اچھی تربیت پا کر اپنی دنیا اور آخرت کو بھی سنوارتی ہے اور اپنے والدین کو بھی سر بلندی عطا کرتی ہے۔ جو کارِ نمایاں ،نیک عمل بلا شبہ آج ڈاکٹر نوید اور ان کی تینوں بہنوں نے کر دکھایا ہے۔

کوئی تبصرے نہیں:

ایک تبصرہ شائع کریں

Post Bottom Ad